اوگراکرپشن کیس، 9افراد ای سی ایل میں شامل

ہفتہ 25 جنوری 2014 18:44

اوگراکرپشن کیس،  9افراد ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جنوری۔2014ء)وزارت داخلہ نے اوگرا کرپشن کیس میں عقیل کریم ڈھیڈی اور اوگرا آفیسر جواد جمیل سمیت 9 نامزد افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا کرپشن کیس میں نامزد ہونے پر وزارت داخلہ کی جانب سے عقیل کریم ڈھیڈی اور جواد جمیل کے علاوہ دیوان ضیا الرحمان، ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی زبیر صدیقی، سابق ایم ڈی سوئی ناردن گیس کمپنی رشید لون، سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی ایل عظیم اقبال، جنرل منیجر ایس ایس جی سی ایل سید ارسلان، ڈائریکٹر بی او ڈی مرزا محمود اور ڈی ایم ڈی ایس ایس جی سی ایل یوسف جے انصاری کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں۔

نیب نے ان افراد کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا ہے اور نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے ان افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے ہیں تاکہ ان کے خلاف جب تک عدالتی کارروائی مکمل نہ ہو وہ بیرون ملک نہ جا سکیں۔