پرویزمشرف فوج کی گود میں بیٹھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق
ہفتہ 25 جنوری 2014 17:34
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف بھگوڑے اور بزدل شخص ہیں وہ فوج کی گود میں جانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
(جاری ہے)
لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف ایک بھگوڑے اور بزدل شخص ہیں اور وہ ڈرامے بازی کر رہے ہیں، پرویز مشرف کے ساتھ وہی رویہ اختیار کیا جانا چاہئے جیسا ایک عام آدمی کے ساتھ کیا جاتا ہے، وہ فوج کی گود میں بیٹھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عالمی میعار کی ایجینو گرافی کی سہولت موجود ہے اورانہیں پاکستان سے ہی علاج کرانا چاہئے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اور سید منور حسن مذاکرات کی بات کر رہے ہیں وہ بتائیں کہ مذاکرات کیسے کئے جائیں، حکومت مذاکرات کرنا چاہتی ہے اگر دوسرا فریق مذاکرات کے لئے تیار نہیں تو پھر عمران خان طالبان کے پاؤں پڑجائیں، حکومت آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے صرف ان لوگوں سے باوقار مذاکرات کرے گی جو مذاکرات کے حامی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.