ملتان میں ڈپٹی سیکریٹری قومی اسمبلی معظم کالرو کو اغوا کرلیا گیا

ہفتہ 25 جنوری 2014 17:34

ملتان میں ڈپٹی سیکریٹری قومی اسمبلی معظم کالرو کو اغوا کرلیا گیا

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) ڈپٹی سیکرٹری ملک معظم کالرو کو ان کے ڈیرے کے قریب سے کار سوار افراد نے اسلحے کے زور پر اغوا کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری قومی اسمبلی ملک معظم علی کالرو ملتان میں اپنے ڈیرے سے نکل کر کھیتوں کی جانب جارہے تھے کہ اس دوران ایک کار میں سوار 4 افراد نے انہیں زبردستی کار میں بٹھانے کی کوشش تاہم مزاحمت پر اغوا کاروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحے کے زور پر کار میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی اطلاع کے مطابق اغوا کار ملک معظم علی کالرو کو اغوا کرنے کے بعد ہیڈ محمد والا کی جانب روانہ ہوئے جس کے بعد علاقے کے داخلی اور خارجہ راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ معظم کالرو کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جارہے ہیں۔