کشمیر کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، وزیراعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 25 جنوری 2014 17:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے کہا ہے کہ پاک بھارت تجارت کے مخالف ہیں ناں ہی بھارت کے ساتھ جنگ چاہتے ہیں تاہم کشمیر کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح سیاست کا ایک ادارہ تھے، آج ہم تنقید تو کر سکتے ہیں لیکن اپنی خرابیوں کو نہیں دیکھ پا رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے تمام اخبارات کو پلاٹس دینے کیلیے تیار ہوں۔ چودھری عبدالمجید نے کہا کہ ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے، ریاستی آزادی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں، پاکستان کے عوام کو صوبائیت سے نکلنا چاہیے، ہمیں پاکستان کو بچانے کے لیے متحد ہونا ہو گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات اور تجارت کے خلاف نہیں، بھارت کے ساتھ جنگ بھی نہیں چاہتے تاہم کشمیر کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کو خط لکھا گیا ہے کہ کشمیر ہاؤس سے بوریا بستر اٹھائیں، عدلیہ کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :