حکمران ٹولہ سیاست کو خدمت کی بجائے کاروبار سمجھ کر جاری رکھے ہوئے ہے،منظور احمد خاں وٹو

ہفتہ 25 جنوری 2014 15:36

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد خاں وٹو نے کہا ہے کہ حکمران ٹولہ سیاست کو خدمت کی بجائے کاروبار سمجھ کر جاری رکھے ہوئے ہے،ریاستی مشینری کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ،ملک سیاہ دور سے گزر رہا ہے ،چودہ سال کا بھوکا شیر عوام کی بوٹی بوٹی کھا رہا ہے جس پر پیپلز پارٹی خاموش نہیں بیٹھ سکتی ،ان خیالات کا اظہار وہ یہاں آمد کے موقع پر حجرہ پریس کلب رجسٹرڈ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ یوتھ لون سکیم بلدیاتی الیکشن میں عوام کو گمراہ کرنے کا مضحیکہ خیز منصوبہ تھا جسے عوام نے مسترد کر دیا ،انہوں نے کہا کہ ن لیگ بلدیاتی الیکشن سے فرار ہونے کے راستے تلاش کر رہی ہے پیپلز پارٹی جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے والوں کا پنجاب میں ہر سطح پر بھر پور مقابلہ کریگی،پیپلز پارٹی ملک گیر پارٹی ہے ،جو غریب اور مظلوم طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے ہم قربانیاں دینا جانتے ہیں دوسری طرف بزدل حکمران عوام کو سبز باغ دکھا کر ڈاکوؤں ،لٹیروں ،دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ کر روپوش ہو گئے ،انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی سیاسی قیات دوعملی کا شکار ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری واحد لیڈر ہیں جنھوں نے دہشت گردی کے خلاف دو ٹوک موقف اختیار کیا اور یہ ثابت کر دیا کہ ملک و قوم کی بقاء کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہماری شہید قیادت کے حقیقی وارث ہیں جو ملک و قوم کا درد رکھتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پنجاب کا وزیر علیٰ شہباز شریف اسلام آباد سے واپس آکر صوبہ کی صورتحال بہتر بنائے جہاں پانی،بجلی ،گیس سے محروم عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،اور قانون شکنی عروج پر ہے ،ڈاکو اور لٹیروں نے لو گوں کا جینا محال کر دیا ہے ،حجرہ شاہ مقیم و گرد و نواح میں بجلی کے بد ترین بحران کا سن کر انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کے سائے تلے ٹینٹ تماشے میں لوڈ شیڈنگ پر احتجا ج کرنے والوں کو اب بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کیوں نظر نہیں آتی،وہ دن دور نہیں جب ستائے ہوئے عوام احتساب کے لئے نکلیں گے اور انکے ہاتھ حکمرانوں کے گریبانوں پر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :