ڈاکٹرشکیل آفریدی کی سیکیورٹی پر مامورعملہ تبدیل کردیا گیا

ہفتہ 25 جنوری 2014 15:30

ڈاکٹرشکیل آفریدی کی سیکیورٹی پر مامورعملہ تبدیل کردیا گیا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء)امریکہ کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتارڈاکٹرشکیل آفریدی کی سیکورٹی پر مامورعملہ کوتبدیل کردیا ہے ذرائع کے مطابق وزرات داخلہ کی ہدایت پرسنٹرل جیل پشاورمیں قیدڈاکٹرشکیل آفریدی کی سیکورٹی پر مامور سیکورٹی اہلکاروں کوتبدیل کردیا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر یہ فیصلہ کیاگیا ہے تاہم جیل حکام کے مطابق قیدیوں کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کی تبدیلی معمول کی کاروائی ہے ۔