فاٹا کے لوگ حقوق نہ ملنے کی وجہ سے خودکش بمباربن رہے ہیں،چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ

ہفتہ 25 جنوری 2014 15:29

فاٹا کے لوگ حقوق نہ ملنے کی وجہ سے خودکش بمباربن رہے ہیں،چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمدخان نے کہاہے کہ فاٹا کے لوگ حقوق نہ ملنے کی وجہ سے خودکش بمباربن رہے ہیں، فاٹا میں کوئی یونیورسٹی قائم نہیں کی گئی اورنہ ہی انہیں بنیادی انسانی حقوق مل رہے ہیں اس لئے مسائل بڑھ رہے ہیں پشاورجوڈیشنل اکیڈیمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس دوست محمدخان کاکہنا تھا کہ ملک بچانے کیلئے آئین وقانون کی بالادستی ضروری ہے،آئین کے مطابق تمام شہریوں کے حقوق برابر ہے اورہرکسی کوایک جیساانصاف ملنا چاہیئے،ان کاکہنا تھا کہ قبائلیوں کوحقوق ملتی توخودکش بمبارنہ بنتے ، قبائیلی علاقوں میں تعلیمی اداروں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس سے مسائل مزید بڑھ گئے،فاٹا کے لوگ پشاورکے ہسپتالوں کارخ کرتے ہیں یہاں کے ہسپتالوں میں زیادہ ترقبائلی لوگ آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :