تحفظ پاکستان آرڈیننس کو آنکھیں بند کرکے پارلیمنٹ سے منظوری نہیں ہونے دے سکتے ،عوامی نیشنل پارٹی

ہفتہ 25 جنوری 2014 15:28

تحفظ پاکستان آرڈیننس کو آنکھیں بند کرکے پارلیمنٹ سے منظوری نہیں ہونے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی نے تحفظ پاکستان آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان سینیٹر زاہد خان نے ہفتہ کو اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

25جنوری 2014ء سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کی بعض شقیں آئین کے منافی اور بنیادی شہریوں کے خلاف ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی تحفظ پاکستان آرڈیننس کا بغور جائزہ لے رہی ہے اور پارلیمنٹ میں اس آرڈیننس کی منظوری کیلئے آنکھیں بند کرکے حمایت نہیں دے سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی قومی اسمبلی اور سینٹ میں اس بل پر اپنے تحفظات پیش کریگی۔

متعلقہ عنوان :