احمد رضا قصوری پرویز مشرف کا پیغام لیکر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پہنچ گئے

ہفتہ 25 جنوری 2014 15:12

احمد رضا قصوری پرویز مشرف کا پیغام لیکر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) غداری مقدمے میں پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری سابق صدر کا پیغام لے کر کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پہنچ گئے۔ذرائع کےمطابق آل پاکستان مسلم لیگ کا وفد احمد رضا قصوری کی قیادت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

احمد رضاقصوری نائن زیرو پر ایم کیوایم کے رہنماوں کو پرویزمشرف کاپیغام پہنچائیں گے جب کہ رابطہ کمیٹی کے اراکین کو پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس اور سابق صدر کی صحت کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف کے دور حکومت میں ایم کیو ایم اور سابق صدر کے درمیان خوشگوار تعلقات رہ چکے ہیں۔ پرویزمشرف کےاقتدار سے رخصت ہونے کے بعد بھی یہ تعلقات قائم ہیں جب کہ سابق صدر پرویزمشرف کی حمایت میں ایم کیوایم کی طرف سے واضح بیانات بھی دیئے جاتے رہے ہیں۔