دوحہ میں ویمن ٹی 20کی فاتح پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

ہفتہ 25 جنوری 2014 15:12

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء)دوحامیں ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم واپس وطن پہنچ گئی ، جنوبی افریقااورآئرلینڈ کیساتھ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ویمن ٹیم نے دوحہ میں آئرلینڈاورجنوبی افریقاکاڈٹ کرمقابلہ کیا،عمدہ پرفارمنس نے پاکستان کوٹائٹل دلادیا۔کراچی پہنچنے پرٹیم کا شانداراستقبال ہوا۔فاتح کھلاڑیوں کے دمکتے چہرے اس وقت اوربھی کھل اٹھے جب ان پرپھول نچھاورکئے گئے،کھلاڑیوں کی فیملیز بھی انتہائی پرجوش نظرآئیں۔کپتان ثنامیر نے کہاکہ ٹیم کی جیت بہترین ٹیم ورک کانتیجہ ہے۔