بینظیربھٹو قتل کیس،چارگواہوں کے بیانات قلمبند،چھ گواہوں کو سمن جاری

ہفتہ 25 جنوری 2014 15:10

بینظیربھٹو قتل کیس،چارگواہوں کے بیانات قلمبند،چھ گواہوں کو سمن جاری

راولپنڈی(دنیا نیوز) سابق وزیراعظم بینظیربھٹو قتل کیس میں چارگواہوں کے بیانات قلمبند،راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مزید چھ گواہوں کو دوبارہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے سمن جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج پرویزاسماعیل جوئیہ نے کی،خصوصی عدالت نے آج چارگواہوں کے بیانات قلمبند کیے جبکہ چھ مزید گواہوں کو سمن جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر شہادتیں قلمبند کرانے کی ہدایت کی۔کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی گئی۔بینظیرقتل کیس کے ازسرنو ٹرائل شروع کیے جانے کے بعد مقدمے کے تمام گواہوں کے دوبارہ بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :