مشرف کے وکیل احمد رضا قصور ی آج نائن زیرو کا دورہ کریں گے

ہفتہ 25 جنوری 2014 14:13

مشرف کے وکیل احمد رضا قصور ی آج نائن زیرو کا دورہ کریں گے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصور ی آج کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو جائیں گے جہاں وہ رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے ایم کیو ایم کے ایک اعلامیہ کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نائن زیرو کے دورے کے موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد رضا قصوری پرویز مشرف غداری کیس اور سابق صدر کی صحت کے بارے میں ایم کیو ایم کے رہنماوٴں کو آگاہ کریں گے اور مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پرویز مشرف کی جانب سے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :