پاکستانی طالب علم عمر انور جہانگیر نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سب سے کم عمر مندوب کا منفرد اعزازحاصل کرلیا

ہفتہ 25 جنوری 2014 13:54

پاکستانی طالب علم عمر انور جہانگیر نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم ..

ڈیووڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء)پاکستان کے 21سالہ نوجوان طالب علم اور کاروباری عمر انور جہانگیر نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سب سے کم عمر مندوب کا منفرد اعزازحاصل کرلیا ۔برطانوی میڈیا کے مطابق عام طور پر ورلڈ اکنامک فورم کے دروازے سب کے لیے آسانی سے نہیں کھلتے۔ عمر نے نہ صرف اس دروازے کو وا کیا بلکہ وہ اس فورم کے مخصوص فورم ’گلوبل شیپر‘ یعنی دنیا کو نئی شکل و سمت عطا کرنے والے لوگوں میں بھی شامل ہو گئے ، اس میں دنیا کے بہترین 50 نوجوان تیز ذہنوں کو شامل کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

عمر انور میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کم عمری سے ہی لوگوں کی مدد کرنا چاہتا تھا۔ ہر چند کہ میری عمر کو دیکھ کر لوگ کہتے تھے کہ مجھے انتظار کرنا چاہیے لیکن میرا خیال یہ ہے کہ جو کرنا ہے وہ کرو، کل پر مت ٹالو۔ عمر نے جب اپنا فلاحی کام شروع کیا تو عام طور پر ان کی حوصلہ شکنی کی گئی۔ لوگوں نے کہا کہ وہ وقت برباد کر رہے ہیں، اس سے ان کی میڈیکل کی تعلیم متاثر ہو جائے گی لیکن وہ لوگوں کی پروا کیے بغیر اپنے مقصد کے حصول میں لگے رہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ سب کرنے کے لیے سخت جدوجہد کی۔ میں نے در حقیقت کچھ بڑے کام اپنے ذمے کر رکھے ہیں۔