اسلام آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تیرہ مجرموں سمیت 100سے رائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 25 جنوری 2014 13:54

اسلام آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تیرہ مجرموں سمیت 100سے رائد مشتبہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تیرہ مجرموں سمیت 100سے رائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن میں صدر زون کے چھ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور انسداد دہشتگردی اسکواڈ نے حصہ لیا۔سرچ آپریشن 26 نمبر چنگی اور برما ٹاؤن میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

مشتبہ افراد سے موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس نے گرفتار ملزموں کو تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ترنول اور پنڈ پراچہ میں مارے گئے چھاپوں میں اڑتالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، افغان بستی اور پیرودھائی میں بھی کارروائی کی گئی، اس دوران 80 افراد کو گرفتار کیا گیا، دہشتگردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث پولیس ناکوں پر چیکنگ کا نظام بھی مزید سخت کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :