سری لنکا کیساتھ طلباء وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں ،پاکستانی ہائی کمشنر

ہفتہ 25 جنوری 2014 13:54

کولمبو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) پاکستانی ہائی کمشنر قاسم پریشی نے کہاہے کہ سری لنکا کیساتھ طلباء وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی طلباء کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے دورہ سری لنکا سے پاکستان اور سری لنکاکے درمیان تعاون اور دوستی کے موجودہ رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر قاسم قریشی نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے عوامی سطح پر مسلسل رابطے رہنے چاہئیں اور طلباء کے تبادلے ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ دورہ سری لنکا سے پاکستان اور سری لنکاکے درمیان تعاون اور دوستی کے موجودہ رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :