دہشتگردی سے نمٹنے کے فیصلوں میں تاخیر سے ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے، الطاف حسین

ہفتہ 25 جنوری 2014 13:54

دہشتگردی سے نمٹنے کے فیصلوں میں تاخیر سے ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے، ..

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے فیصلوں میں تاخیر سے ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے، حکومت اور افواج جتنی جلدی فیصلہ کرے ملک وقوم کیلئے فائدہ مندہوگا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ حکومت اور فوج کے فیصلے کا قوم بہادری سے ساتھ دیگی۔ الطاف حسین نے کہا ہے کہ کچھ جماعتیں کل بھی خودکش حملے کرنیوالوں کی حمایتی تھی آج بھی ہیں، ایسی تمام جماعتوں کیخلاف حکومت کو قانون کا اضافہ کرنا ہوگا۔ فیصلوں اورعملداری میں تاخیرہوئی تونقصان پہنچتارہے گا اور نقصانات کا ازالہ شاید ممکن نہ ہو۔