فلم انڈسٹری میں نئے چہروں کو لانا نا گزیر ہو چکا ہے ‘ مدیحہ شاہ

ہفتہ 25 جنوری 2014 13:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں اب نئے چہروں کو لانا نا گزیر ہو چکا ہے ،انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے بہت بیان بازی ہو چکی ہے اب اس پر عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ‘ فلم انڈسٹری کی بقاء کے لئے میری ہر طرح کی خدمات حاضر ہیں اب فلم انڈسٹری سے وابستہ سینئرز کو مل بیٹھ کر اس کی بہتری کے لئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری نے عالمی معیار کے اداکار متعارف کروائے جنہوں نے اپنی صلایتوں سے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ۔آج پھر انڈسٹری کو نئے چہروں کی ضرورت ہے اور نیا خون شامل ہونے سے انڈسٹری یقینا ترقی کی جانب گامزن ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے بحران سے انڈسٹری سے نئے سٹار آنا بند ہو گئے ہیں جب تک نئے سٹار نہیں آئیں گے فلم انڈسٹری کیلئے بحران سے نکلنا مشکل ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :