فیصل آباد میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کے زیر اہتمام باڈی بلڈنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ 25 جنوری 2014 13:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) فیصل آباد میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کے زیر اہتمام باڈی بلڈنگ کے مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں پنجاب بھر کے تن سازوں نے حصہ لیا جس میں فیصل آباد کے کھلاڑی نے میدان مار لیا۔

(جاری ہے)

مسڑ اور جونیر مسٹر پنجاب کے مقابلے میں پنجاب بھر کی 9 ڈویژن سے 100 تن سازوں نے حصہ لیا، مقابلے میں تن سازوں نے شاندار پوزنگ کرکے شائقین کو خوب محظوظ کیا، مسٹر پنجاب کا ٹائٹل فیصل آباد کے احسن گجر کے نام رہا جبکہ جونیر مسٹر پنجاب کا سہرا لاھور کے فیصل کے سر سجا، دونوں کھلاڑیوں کو انعام میں موٹرسائیکل دے گئے۔

مقابلے کے مہمان خصوصی ڈی سی او نور الامین مینگل تھے تن سازی کے مقابلوں کو شائقین کی بڑی تعداد نے دیکھا اس موقع پر ڈی سی او نور الامین کا کہنا تھا ان مقابلوں کے بعد ہم مسٹر پاکستان بھی فیصل آباد میں کروایں گئے۔

متعلقہ عنوان :