انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے ریکارڈ رقم کے عوض ہسپانوی مڈ فیلڈر جوآن ماتا کی خدمات حاصل کرنے کی تصدیق کر دی

ہفتہ 25 جنوری 2014 13:42

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے ریکارڈ رقم کے عوض ہسپانوی مڈ فیلڈر جوآن ماتا کی خدمات حاصل کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔اطلاعات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ لندن کے کلب چیلسی کو ماتا کے لیے تین کروڑ 70 لاکھ پاوٴنڈ ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے کہا کہ وہ 25 سالہ ماتا کے طبی معائنے اور ان کی جانب سے معاہدے کی شقوں پر آمادگی کی صورت میں ریکارڈ فیس ادا کریگا اس سے قبل کلب نے سب سے زیادہ ٹرانسفر فیس 2008 میں لندن کے ہی ایک اور کلب ٹوٹہنم ہاٹسپرز کو دیمیتری بارباتوو کیلئے ادا کی تھی جو کہ تین کروڑ سات لاکھ 50 ہزار پاوٴنڈ تھی۔

جوآن ماتا 2011 میں ہسپانوی کلب ویلنسیا سے دو کروڑ 35 لاکھ پاوٴنڈ کے عوض چیلسی منتقل ہوئے تھے۔چیلسی کے کوچ ہوزے مورینو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیزیں اچھی سمت کی جانب جا رہی ہیں، ہم نے جوآن کو سفر کرنے اور میڈیکل ٹیسٹ کروانے کی اجازت دی ہے‘انہوں نے کہاکہ ماتا احترام کے مستحق ہیں اور چونکہ ہمیں کی گئی پیش کش مناسب تھی اسی لیے ہم نے انھیں معاہدے کے لیے بات کرنے کی اجازت دی۔مورینو نے کہا کہ جب انھوں نے جوآن ماتا سے پوچھا کیا وہ اس پیش کش پر جانے کیلئے خوش ہیں تو جوآن کا کہنا تھا کہ ہاں وہ بہت خوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :