پاکستان کی جانب سے ڈیوس کپ نہیں کھیل سکونگا ، ثانیہ بھابھی سے ہارنے پر افسوس ہوا ہے ، اعصام الحق

ہفتہ 25 جنوری 2014 13:42

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے ڈیوس کپ نہیں کھیل سکیں گے۔ ثانیہ بھابھی سے ہارنے پر افسوس ہوا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی ایف نے ان سے بغیر پوچھے ڈیوس کپ کی تاریخ دیدی جبکہ انہیں اگلے ہفتے ایک اور ٹورنامنٹ کھیلنے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا اور ان کے پارٹنر نے نہایت عمدگی سے کھیلا۔ پچھلی مرتبہ وہ ثانیہ مرزابھابھی سے جیت گئے تو بہت تنقید ہوئی تھی۔ اعصام الحق نے کہا کہ وہ ہمیشہ ملک کے وقار کیلئے کھیلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :