آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں ،ایلسٹر کک

ہفتہ 25 جنوری 2014 13:30

پرتھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز اوپننگ بلے باز ایلسٹرکک نے کہا ہے کہ آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متواتر ناکامیوں کے بعد آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ جیت کر سیریز کا شاندار طریقے سے اختتام کرنے کی کوشش کریں گے۔ایلسٹر کک نے آسٹریلیا کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے میچ میں شکست کے بعد کہا تھا کہ وہ ون ڈے ٹیم کی قیادت چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں جس کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ کک آسٹریلیا کے خلاف جاری ون ڈے سیریز یا پھر دورے کے اختتام پر اس بات کا اعلان کریں گے لیکن کک نے یو ٹرن لیتے ہوئے آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ میں بھی قیادت کو جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے بہت تجربہ حاصل ہوا ہے جو ورلڈ کپ میں ٹیم کیلئے مفید ثابت ہو گا، اس وقت ٹیم مشکل وقت سے گزر رہی ہے تاہم وہ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری کو جاری رکھنے کے چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم اس بات کا فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے۔انہوکں نے کہاکہ ون ڈے سیریز ہارنے کا دکھ ہے لیکن چوتھے میچ میں کامیابی سے ٹیم کا کھویا ہوا اعتماد بحال ہوا ہے، بلے بازوں نے مثبت طریقے سے بیٹنگ کی اب کوشش ہو گی کہ آخری میچ جیت کر سیریز کا شاندار طریقے سے اختتام کریں۔

متعلقہ عنوان :