کراچی،پرتشدد واقعات میں دو جاں بحق،رینجرز آپریشن میں دہشت گردوں سمیت متعدد ملزمان گرفتار

ہفتہ 25 جنوری 2014 12:21

کراچی،پرتشدد واقعات میں دو جاں بحق،رینجرز آپریشن میں دہشت گردوں سمیت ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) کراچی میں پر تشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ لیاری میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں گینگ وار کے کارندے سمیت دو ملزم ہلاک ہو گئے ، رینجرز کے ایک ہزار اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں سمیت متعدد افراد گرفتار کر لیے۔ کراچی میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے ، لسبیلہ پل کے نیچے سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔

رینجرز نے میٹرول سائیٹ میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔شہر قائد میں ہفتہ کی صبح کا آغاز بھی لاشیں ملنے سے ہوا۔لسبیلہ پل کے نیچے سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں ،مقتولین کو اغواء کے بعد تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کے ہاتھ پاوں بندے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

لاشوں کو شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لیاری کے علاقے دبئی چوک میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم نذر محمد مارا گیا۔نذر محمد گینگ وار کمانڈر بابا لاڈلہ کا ساتھی بتایا جاتا ہے ، متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔لیاری کے علاقے بغدادی میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا ملزم عبدالجبار ہلاک ہو گیا۔پولیس نے مارے جانے والے ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

دوسری جانب رینجرز نے سائیٹ میٹرول اور مومن آباد بخاری کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔رینجرز ترجمان کے مطابق آپریشن میں ایک ہزار سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا،ٹارگٹڈ کاروائی کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا جس میں کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :