سندھ کی تقسیم کے بیان پر قوم پرستوں کی صوبے کے مختلف شہروں میں ہڑتال

ہفتہ 25 جنوری 2014 11:45

سندھ کی تقسیم کے بیان پر قوم پرستوں کی صوبے کے مختلف شہروں میں ہڑتال

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے سندھ کی تقسیم سے متعلق بیان کےخلاف سکھر، لاڑکانہ اور نواب شاہ سمیت اندورن سندھ میں مکمل جب کہ حیدرآباد میں جزوی ہڑتال کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق جئے سندھ متحدہ محاذ (جسقم) کی جانب سے ہڑتال کی کال پرسکھر کے شاہی بازار، صرافہ بازار اور گھنٹہ گھر چوک سمیت بیشتر علاقوں ميں کاروباری مراکز بند ہیں۔

(جاری ہے)

جب کہ لاڑکانہ ڈویژن، نوابشاہ، دولت پور، سکرنڈ، قاضی احمد، ٹنڈو محمد خان، ماتلی، سہون، بھان سعید آباد، جامشورو، کوٹری اور بدین میں بھی مکمل شٹرڈاؤن ہے۔ادھر حیدر آباد اور مٹیاری میں جزوی ہڑتال کی جارہی ہے۔ ہڑتال کے پیش نظر مخلتف شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم، جب کہ پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشنزبھی بند ہیں۔

ہڑتال کے باعث دفاتر اور اسکولوں ميں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔واضح رہے کہ 5 جنوری کو کراچی میں جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا تھا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی کو سندھ کی شہری آبادی قبول نہیں اور شہری آبادی کے حقوق نہیں دیئے جاتے تو شہریوں کے لئے ایک الگ صوبہ بنادیا جائے۔

متعلقہ عنوان :