ٹیسٹ ایمپائر ریاض الدین نے کلاس سیزن میں زیادہ میچ سپروائز کرنے کا ٹیسٹ ایمپائر سلیم بدر کا ریکارڈ برابر کردیا

جمعہ 24 جنوری 2014 22:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جنوری ۔2014ء)ٹیسٹ ایمپائر ریاض الدین نے جمعہ کوفرسٹ کلاس سیزن میں زیادہ میچ سپروائز کرنے کا ٹیسٹ ایمپائر سلیم بدر کا ریکارڈ برابر کردیا۔

(جاری ہے)

ریاض الدین نے جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی آئی اے اور اسٹیٹ بینک کا میچ سپروائز کیا تو یہ ان کے کیریئر کا 272 واں فرسٹ کلاس میچ تھا اب ایک اور میچ انہیں پاکستان میں سب سے زیادہ فرسٹ کلاس میچز سپروائز کرنے والا ایمپائر بنادے گا۔ ریاض الدین نے یہ سنگ میل اپنے کیریئر کے تیسویں سیزن کے دوران انجام دیا، سلیم بدر نے اتنے میچز 35 سیزن میں سپروائز کیے تھے