چوہدری نثار کا منور حسن سے ٹیلیفونک رابطہ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
جمعہ 24 جنوری 2014 20:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری۔2014ء) مذاکرات یا آپریشن حکومتی ذمہ داران نے سیاسی رہنماوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
(جاری ہے)
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے رابطہ کے موقع پر امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے باور کرایا کہ نمائشی مشاورت یا اجلاس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا حکومت کو بتانا پڑے گا کہ نو ستمبر کے مینڈیٹ پر کہاں تک پیش رفت ہوئی۔
منور حسن نے کہا کہ حکومت سنجیدگی ظاہر کرے تو بیٹھنے کو تیار ہیں تاہم آپریشن کسی دباؤ کے تحت نہیں ہونا چاہیے موثر حل صرف ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے۔ چوہدری نثار علی خاں کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے سدباب کے لیے جو ممکنہ اقدامات ہوں گے کریں گے اور تمام فیصلے سیاسی قیادت کی مشاورت سے کیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.