نام نہاد جمہوری حکومت کے دور میں آدھے سے زیادہ ملک میں ”مارشل لاء “نافذ ہے ‘ سید منور حسن،جیٹ طیاروں کی بمباری سے نہ امن قائم ہوسکتاہے اور نہ خود کش حملوں سے شریعت نافذ ہوسکتی ہے ،تمام مکاتب فکر کے علما مل بیٹھ کر دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے طالبان سے مذاکرات کی میز بچھائیں ، اجتماع سے خطاب
جمعہ 24 جنوری 2014 20:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جنوری ۔2014ء) امیر جماعت اسلامی سیدمنور حسن نے کہاہے کہ جیٹ طیاروں کی بمباری سے نہ امن قائم ہوسکتاہے اور نہ خود کش حملوں سے شریعت نافذ ہوسکتی ہے ، حکومت نے تو امریکی دباؤ میں آ کر طالبان سے مذاکرات نہیں کیے ، مگر ملک کو بچانے اور اسلام کی غلط تصویر کشی کو روکنے کے لیے دینی قوتوں خاص طورپر دیو بندی مکتبِ فکر کے علما کو آگے بڑھ کر مذاکرات کی میز بچھانی چاہیے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 1973 ء کا آئین بنانے میں دینی جماعتوں کے علمائے کرام نے بنیادی کردار ادا کیا تھا، اس کا تحفظ کرنا بھی دینی جماعتوں کی ذمہ داری ہے ۔ جس طرح قوم کے 31علما نے مل بیٹھ کر متفقہ طور پر22 نکات طے کیے تھے اب پھر وہ لمحہ آن پہنچا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علما مل بیٹھ کر دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے طالبان سے مذاکرات کی میز بچھائیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.