گوجرانوالہ، خرم دستگیرکے وفاقی وزیربننے پر کارکنوں کی شدید ہوائی فائرنگ

جمعہ 24 جنوری 2014 17:50

گوجرانوالہ، خرم دستگیرکے وفاقی وزیربننے پر کارکنوں کی شدید ہوائی فائرنگ

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) خرم دستگیر کے وفاقی وزیر بننے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی حلقے میں آمد کے موقع پر ان کے کارکنوں نے شدید ہوائی فائرنگ کی اور کھلے عام اسلحے کی نمائش کی، اس موقع پر انہیں کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پنڈی بائی پاس پر خرم دستگیروفاقی وزیربننے کے بعد اپنے آبائی حلقے میں جیسے ہی پہنچے تو ان کے کارکنوں نے ان کا استقبال کرتے ہوئے اسلحہ نکالا اور شدید ہوائی فائرنگ کی۔ فائرنگ سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔ اس موقع پر اسلحے کی کھلے عام نمائش بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :