مشکلات کے باوجود پاکستان کے معاشی شعبے سے اچھی خبریں آرہی ہیں ،امریکی اخبار

جمعہ 24 جنوری 2014 17:35

مشکلات کے باوجود پاکستان کے معاشی شعبے سے اچھی خبریں آرہی ہیں ،امریکی ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) امریکی اخباروال سٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود پاکستان کے معاشی شعبے سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔ نجکاری جاری رہنے کی صورت میں پاکستان سے مزید اچھی خبریں آئیں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وال اسٹریٹ جنرل نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے اکثر ممالک میں انتخابات ہورہے ہیں احسن انداز میں حکومت کے تبدیلی کے بعد پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔

دہشتگردی کے حملوں کے باوجود پاکستان معاشی ترقی کررہا ہے۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں انچاس فیصد اضافہ متحرک معیشت کا ثبوت ہے۔ یہ پاکستان میں ناقص کارکردگی والے اداروں کی نجکاری کرنے کا بہترین موقع ہے۔ سرکاری اداروں کی نجکاری سے سالانہ پانچ سو ارب کا خسارہ کم ہو گا۔ ستمبر کے گیلپ سروے میں 70 فیصد پاکستانیوں نے پی آئی اے کی نجکاری کی حمایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :