دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے فوری اور سنجیدہ حکم عملی کی ضرورت ہے،محمد اعجاز الحق
جمعہ 24 جنوری 2014 16:42
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء)پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے فوری اور سنجیدہ حکم عملی کی ضرورت ہے۔ اے پی سی اور دیگر مشاورتوں سے وقت ضائع ہو گا۔ غیر ملکی ایجنسیاں پاکستان کے اندر داخل ہو چکی ہیں۔ پاکستان میں فرقہ واریت اور دہشت گردی کے پیچھے غیر ملکی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے۔
حکومت واضع اور دو ٹوک پالیسی بنا کر قومی اسمبلی اور سینٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر اپنی حکمت عملی کی منظوری لے۔ پاکستان کے 18کروڑ عوام ملک میں امن چاہتے ہیں۔ پاکستان کی معیشت، روز گار ،امن و امان سب اسی سے منسلک ہیں لوگوں کی جان کو تحفظ دینا حکومت کا کام ہے اور جو بھی فیصلہ کرنا ہے حکومت کو کرنا چاہیے۔(جاری ہے)
یہاں صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اعجاز الحق نے کہا کہ اگر مذاکرات کرنے ہیں تو حکومت براہ راست مذاکرات کرے۔
مولانا فضل الرحمن اور مولانا سمیع الحق کے بس کی بات نہیں ہے اور اگر اب بھی حالات پر قابو نہ پایا گیا تو سارے سسٹم کو خطرہ لاحق ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام دہشت گردی کی بنیاد افغانستان سے ہے۔ افغانستان، امریکہ اور ہنددستان مشترکہ طور پر پاکستان میں افراتفری کی سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس غیر ملکی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کی جو معلومات ان کے پاس موجود ہیں اس کے بارے میں پارلیمنٹ کو اعتبار میں لے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا حکمران جب تک امریکہ سے ڈکٹیشن لینا بند نہیں کریں گے اپنی خودمختاری اور آزادی کا تحفظ نہیں کریں گے تب تک ملک کے حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔مزید اہم خبریں
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.