خوشاب کے ضمنی انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کیخلاف ہر فورم پر جائیں گی ‘محمو دالرشید
جمعہ 24 جنوری 2014 16:37
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ( ن) لیگ ملک میں دھاندلی کی بانی جماعت ہے‘ جھرلو سے اقتدار میں آنیوالے حکمران اب بھی جھرلو کی سیاست کرتے ہیں‘ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی بدترین مثال قائم کی گئی ہے‘ تحریک انصاف خوشاب کے ضمنی انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے خلاف ہر فورم پر جائے گی اور حکمرانوں کو بے نقاب کیا جائیگا۔
جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا کہ 11 مئی کو بھی پنجاب میں بدترین دھاندلی کر کے (ن) لیگ اقتدار میں آئی اور اس کے بعد بھی ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا سلسلہ رکا نہیں بلکہ خوشاب میں سب سے بڑی دھاندلی کی گئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ ہم 11 مئی اور ضمنی انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے بلکہ اس پر بھر پور آواز بلند کرینگے اور حکمرانوں کے اصل چہرے کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب میں ہونیوالی دھاندلی کا ضرور نوٹس لینا چاہئے اور ان تمام کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے جنہوں نے عوام کے حق پر ڈاکہ مارتے ہوئے خوشاب میں دھاندلی سے ن لیگ کے امیدوار کو کامیاب کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام باشعور ہیں وہ دھاندلی کرنیوالوں کے چہروں کو دیکھ رہے ہیں اور انہیں کبھی معاف نہیں کرینگے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.