راولپنڈی دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 16 ہوگئی

جمعہ 24 جنوری 2014 16:34

راولپنڈی دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 16 ہوگئی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) راولپنڈی میں آراے بازار خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16 ہو گئی۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والا حوالدار ندیم جی ایچ کیو میں ملازم تھا اور دھماکے میں شدید زخمی ہونے کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج تھا واضح رہے کہ 20 جنوری کو آراے بازار میں خودکش دھماکے کے دوران چھ سیکورٹی اہلکاروں سمیت پندرہ افراد شہید اور ستائیس زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :