سندھ ہائیکورٹ کا آفاق احمد کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

جمعہ 24 جنوری 2014 16:33

سندھ ہائیکورٹ کا آفاق احمد کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

آفاق احمد کا نام 1998میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی تھی تاہم اب سندھ ہائی کورٹ نے آفاق احمد کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔ آفاق احمد جلد سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں عمرے کی ادائیگی کے بعد وہ اہم دورے پر لندن چلے جائیں گے۔