سپریم کورٹ، اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی

جمعہ 24 جنوری 2014 15:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) سپریم کورٹ نے اوگرا عمل در آمد کیس میں نیب کو تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں اوگرا عمل در آمد کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل نیب کے کے آغا پیش ہوئے ، عدالت نے نیب کو فیصلوں پر عمل در آمد کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔