طلبہ نے ٹرانسپورٹ میں نہ بٹھانے پر گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے ، چابیاں لے کر فرار
جمعہ 24 جنوری 2014 15:00
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء)فیرو ز پورروڈ پر طلبہ نے ٹرانسپورٹ میں نہ بٹھانے پر گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے ، ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چابیاں لے کر فرار ہو گئے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کلمہ چوک کے قریب فیروز پور روڈ پر گورنمنٹ گلبرگ کالج کے طلبہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کو روکا لیکن کنڈیکٹر نے بتایا کہ گاڑی میں جگہ نہیں جس پر طلبہ مشتعل ہو گئے اور ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گاڑی کے شیشے توڑ ڈالے اور چابی لے کر فرار ہو گئے ۔
کچھ دیر بعد فیروز پور روڈ پر ہی طلبہ نے ایک اور کوسٹر کو روک لیا اور نہ بٹھانے پر ڈرائیور اور کنڈیکٹر پر تشدد کیا اور شیشے توڑنے کے بعد چابی لے کر فرار ہو گئے جسکی وجہ سے گاڑیوں میں سوار مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کے مطابق طلبہ کا یہ روز کا معمول ہے اس سلسلہ میں کالج کے پرنسپل کے پاس بھی گئے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو سکی ۔مزید قومی خبریں
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
-
وزیراعلی ٰ پنجاب کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.