اہم شخصیات اپنی آمدروفت کے شیڈول کومکمل طورپرخفیہ رکھیں ، وزارت داخلہ چاروں چیف سیکرٹریز کو مراسلہ

جمعہ 24 جنوری 2014 14:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) دہشتگردی کے خطرہ کے پیش وزارت داخلہ نے چیف کمشنراسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں کے چیف سیکٹریزکوسیکیورٹی ایڈوائس جاری کردی جس میں کہا گیا کہ اہم شخصیات اپنی آمدروفت کے شیڈول کومکمل طورپرخفیہ رکھیں اوراہم سرکاری ونجی تنصیبات اورعمارات پرسیکیورٹی ہائی الرٹ کردی جائے۔

اہم اسکولوں، کالجوں اوردفاتر میں بغیرشناخت کسی کوداخلہ کی اجازت نہ دی جائے۔اہم علاقوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی سرویلینس بڑھا دی جائے۔

(جاری ہے)

تمام اہم شخصیات کو اپنے روٹ خفیہ رکھنے کی تنبیہ کی جائے اورانکا سیکیورٹی اسٹاف انکے معمول کے روٹس کی نظرثانی کیا کرے۔ذرائع نے بتایا کہ تمام اہم عمارات و دفاترکی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی خاطرسرویلینس بڑھادی جائے اورسی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیو ، چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں غیرملکی سفارتکاروں کی سکیورٹی بھی مزید سخت کرنیکی ہدایت کی گئی اور انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ناگزیر سرگرمیوں کے سواحتی المقدور”آؤٹ ڈور“سرگرمیوں سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :