یونیورسٹی روڈ پر شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر تقریبا 2 گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پالیا گیا

جمعہ 24 جنوری 2014 14:48

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء)پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر تقریبا 2 گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پالیا گیا ، آگ لگنے سے شاپنگ مال کی 10 سے زائد دکانیں خاکستر ہوگئیں یونیورسٹی روڈ پر واقع شاپنگ مال ، سٹی ٹاور میں لگنے والی آگ پر تقریباً 2 گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پالیا گیا، پولیس کے مطابق جلنے والی دکانیں زیادہ تر گارمنٹس کی تھیں، آگ بجھانے میں ریسکیو 1122، پشاور ڈویلپمنٹل اتھارٹی، میونسپل کارپوریشن اور فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے حصہ لیا، پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ ہے۔