دہشتگرد ملک کو تباہ کر نا چاہتے ہیں ، حکومت اور فوج کوملک بچانے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں ، مشتاق احمد

جمعہ 24 جنوری 2014 14:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) راولپنڈی کے آر اے بازار بم دھماکے میں شہید مبشر کے والد مشتاق احمد نے کہا ہے کہ دہشتگرد ملک کو تباہ کر نا چاہتے ہیں ، حکومت اور فوج کوملک بچانے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں راولپنڈی کے آر اے بازار بم دھماکے میں شہید مبشر کے والد مشتاق احمد نے کہاکہ علامہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان جس کیلئے ہماری ماوٴں بہنوں اور لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں آج دہشت گرد اسے تباہ کرنا چاہتے ہیں، حکومت، فوج اور دیگر اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اسے بچانے کیلئے اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ذاتی اختلافات بھلا کر حکومت، سیاسی جماعتیں اور علمائے کرام دہشت گردی کا حل تلاش کریں، ہم اس ملک کیلئے اپنے بیٹے قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، دہشت گردی کا حل تلاش کرنے کے ساتھ اس کی وجوہات کو بھی تلاش کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :