طالبان کے نام پر امریکی وبھارتی ایجنٹ پاکستان میں گھس چکے ہیں،لیاقت بلوچ

جمعہ 24 جنوری 2014 14:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ طالبان کے نام پرچند امریکی اوربھارتی ایجنٹ بھی پاکستان میں گھسے ہوئے ہیں اورجب بھی انہیں موقع ملتا ہے وہ اپنی کارروائیاں کرتے ہیں، فوجی طاقت کامسلسل استعمال سودمند ثابت نہیں ہوسکاخودامریکا بھی ایک طویل جنگ لڑنے کے بعد آج پھر طالبان سے مذاکرات پر مجبورہوچکا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی جماعت حکومت کے ساتھ ہے- نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاکہ نائن الیون کے بعد ہم نے امریکا کا بھرپور ساتھ دیا لیکن اس کے باوجود امریکا نے ہمیں تکلیف پہنچائی اوربھارت کو اس کافائدہ پہنچایا،انہوں نے کہاکہ فوجی طاقت کامسلسل استعمال سودمند ثابت نہیں ہوسکاخودامریکا بھی ایک طویل جنگ لڑنے کے بعد آج پھر طالبان سے مذاکرات پر مجبورہوچکا ہے،طالبان کے نام پرچند امریکی اوربھارتی ایجنٹ بھی پاکستان میں گھسے ہوئے ہیں اورجب بھی انہیں موقع ملتا ہے وہ اپنی کارروائیاں کرتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی جماعت حکومت کے ساتھ ہے اگر حکومت لوگوں کو امن کی ضمانت دے ،غیرریاستی عناصر کا قلع قمع کیا جائے تو ہم حکومت کی ہرطرح کی مددکو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :