کراچی ، دینی جماعتوں اور وحدت المسلمین کی اپیل پر قتل وغارت کے خلاف ہڑتال کی گئی

جمعہ 24 جنوری 2014 14:45

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) صوبائی دارالحکومت میں کراچی میں جمعیت علمائے اسلام اور وحدت المسلمین کی جانب سے علماء اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور مستونگ واقعہ کے خلاف ہڑتال کی گئی ، جس کے باعث شہر میں تمام جامعات ، پرائیویٹ سکولز بند اور کاروباری ادارے بند رہے ، جمعہ کو ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے ،سڑکوں پر ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق ہڑتال کا اعلان کراچی میں شہید کئے جانے والے جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق کے رہنما سمیت دیگرعلماء اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دی گئی تھی۔ مفتی عثمان یارخان 17جنوری کوشارع فیصل پر دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے تھے۔ کراچی میں ان کی شہادت اور شہریوں کے مسلسل قتل عام پرعلما ایکشن کمیٹی نے ہڑتال کا اعلان کیا جس کی اہلسنت والجماعت، جمعیت علمااسلام ف، جمعیت علماء اسلام س، جماعت اسلامی، جمعیت علماء پاکستان نورانی، وفاق المدارس، ختم نبوت، سواد اعظم سمیت دیگر جماعتوں نے بھی حمایت کی دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر ہڑتال کی گئی جس کے باعث شہر کے چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند رہے ، سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر تھی اس موقع پر جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل اورامتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسو سی ایشن نے تمام نجی اسکول اورکراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ٹرانسپور ٹ بند ررکھا سڑکوں پر ٹریفک بہت کم دکھائی دیا، سی این جی پمپ اور پیٹرول پمپس سمیت شہر کے چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بھی بندرہے ادھر اورنگی ٹاوٴن کے مختلف علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی مشتعل افراد نے مختلف علاقوں میں ٹائروں کو جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں

متعلقہ عنوان :