مقبوضہ کشمیر ، جنت نظیر وادی میں زبردست برفباری کے بعدنظام زندگی معطل ہوگیا

جمعہ 24 جنوری 2014 14:44

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) مقبوضہ کشمیر کی جنت نظیر وادی میں زبردست برفباری کے بعدنظام زندگی معطل ہوگیا۔ سرینگر جموں نیشن لہائی وے بند، ریلوے اور فضائی سروس معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 28 گھنٹوں کے دوران موسم کی سب سے شدید ترین برفباری کے باعث جہاں وادی کے حسن میں چار چاند لگ گئے وہیں نظام زندگی بھی معطل ہوگیامسلسل برفباری اور پھسلن کے باعث سرینگر جموں ہائی وے، اور بارہ مولا بنیہال ریل سروس مسلسل دوسرے روز بھی بند رہی۔

حد نظرمتاثر ہونے سے سری نگر سے پروازیں آپریٹ نہیں کی جاسکیں۔ شدید ترین برفباری کی وجہ سے تین سو کلومیٹر سرینگر جموں نیشنل ہائی وے بند ہوگئی۔ فضائی اور ریلوے سروس بند ہونے سے مسافر محصور ہوگئے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی بندہوگئی -

متعلقہ عنوان :