پاکستانی ٹرک ڈرائیورز نے ہیروئن اسمگل کر کے تجارتی اصولوں کی خلاف ورزی کی ،بھارتی وزار ت خارجہ کاالزام

جمعہ 24 جنوری 2014 14:44

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء)بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اکبرالدین نے الزام لگا ہے کہ پاکستانی ٹرک ڈرائیورز نے مقبوضہ کشمیر میں ہیروئن اسمگل کر کے تجارتی اصولوں کی خلاف ورزی کی ،ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اکبردین نے نئی دہلی سے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ ڈرائیورز کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہے ۔ ان کو کوئی استثنیٰ حاصل نہیں ۔ ڈرائیورز کے خلاف بھارتی قانون کے مطابق کارروائی ضرور ہو گی ۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مسئلہ حل کرنے کیلئے دونوں ملکوں کے وزارت خارجہ کے حکام رابطے میں ہیں ۔