مستونگ دھماکے میں جاں بحق 27 زائرین ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں سپرد خاک
جمعہ 24 جنوری 2014 13:06
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) مستونگ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 27 زائرین کو ہزار ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مستونگ دھماکے میں جاں بحق 27 افراد کی نماز جنازہ ہزارہ ٹاؤن کے قبرستان کے میدان میں ادا کی گئی جس میں مجلس وحدت المسلمین، شعیہ علما کونسل اور مذہبی رہنماؤں سمیت ہزارہ برادری کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تمام میتوں کو ہزارہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تدفین کے موقع پر قبرستان کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ پولیس کےساتھ ایف سی اہلکار بھی قبرستان سے ملحقہ پہاڑوں پر تعینات کیے گئے تھے۔سانحہ مستونگ کے بعد فورسز کی طرف سے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔(جاری ہے)
جس کی نگرانی آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد کررہے ہیں۔
مستونگ کے علاقے کانک اور درینگڑھ میں کارروائی کے دوران 20 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مستونگ میں منگل کو زائرین کی بس پر حملے کے خلاف ہزارہ برادری کی جانب سے بدھ کو کوئٹہ کے علمدار روڈ پر دھرنا گیا تھا تاہم گزشتہ روز وزیر داخلہ کے ہزارہ برادری کے عمائدین اور شیعہ رہنماؤں سے مذاکرات کے بعد ہزارہ برادری نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.