ایس ایم ایس،ای میل،ٹیلی فون کالزسے آگاہ کرنیوالی اسمارٹ واچ

جمعہ 24 جنوری 2014 13:04

ایس ایم ایس،ای میل،ٹیلی فون کالزسے آگاہ کرنیوالی اسمارٹ واچ

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء)آئی واچ،ایس ایم ایس،ای میلز،ٹیلی فون کالزکے بارے میں آگاہ کرنے والی اسمارٹ واچ کا ڈیزائن تیارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

امریکا کے ایک ڈیزائنر نے مستقبل کی اسمارٹ واچ کا ماڈل ڈیزائن کیا ہے جس کے ذریعے ایس ایم ایس،ای میل،ٹیلی فون کالز پر نظر رکھنا آسان ہوگا۔ اس اسمارٹ گھڑی کو اسمارٹ فون کیساتھ لنک کرتے ہوئے سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر اسٹیٹس اپ ڈیٹس حاصل کی جاسکیں گی۔ایپل کے آئی فون اور آئی پیڈکی طرز پر ڈیزائن کی گئی یہ اسمارٹ گھڑی دراصل کلائی پر باندھے جانے والے بینڈ کی شکل میں ڈیزائن کی گئی ہے۔