امریکی وزیردفاع چک ہیگل نے پورے جوہری نظام پرمامور فورس کی اعلیٰ سطح پر نظرثانی کا حکم دیدیا

جمعہ 24 جنوری 2014 12:44

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء)امریکی وزیردفاع چک ہیگل نے پورے جوہری نظام پرمامور فورس کی اعلیٰ سطح پر نظرثانی کا حکم دے دیا۔گزشتہ دنوں امریکی فضائیہ کے 34 میزائل لانچ افسران کی جانب سے امتحان میں نقل کرنے اور اس کے علاوہ دیگر کے منشیات استعمال کرنے کی شکایات ملی تھیں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ دفاع کے حکام کے مطابق چک ہیگل نے پینٹاگون میں سینئر فوجی حکام سے ملاقات کے بعد پوری جوہری فورس پر نظرثانی کا حکم دے دیا ہے۔ اس دوران اٹھائے گئے ناروا اقدامات، قیادت کی خامیوں اور فورس کے ارکان کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔پنٹاگون حکام کے مطابق اس امر کا جائزہ لیا جائے گا کہ ان بد نظمیوں کے باعث ملک کے جوہری پروگرام کے سیکیورٹی کو خطرہ تو نہیں۔