لاطینی امریکا کے ملک پیرو میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیلاب نے تباہی مچا دی

جمعہ 24 جنوری 2014 12:44

لیما(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) لاطینی امریکا کے ملک پیرو میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔

(جاری ہے)

پیرو کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں مکانات زمین بوس اور سینکڑوں خاندان بے گھر ہوگئے دریا کا بند ٹوٹنے سے 35 گھر منہدم ہوگئے ، 60 سے زائد شدید متاثر ہوئے سیلابی پانی سے فصلیں تباہ ہوگئیں اور مویشی پانی میں بہہ گئے۔ کئی صوبوں میں رابطہ پلوں اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا

متعلقہ عنوان :