کراچی، حسن اسکوائر کے قریب پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار زخمی

جمعہ 24 جنوری 2014 11:52

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں حسن اسکوائر کے قریب پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حسن اسکوائر کے قریب کھڑی پولیس موبائل پر موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔