پشاور:اسکیم چوک ورکشاپ میں دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

جمعہ 24 جنوری 2014 11:52

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) پشاورمیں اسکیم چوک ورکشاپ میں دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف تھانا بڈھ بیر میں درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات شامل ہیں تھانہ بڈھ بیرپولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی دوروزقبل شک کی بنیاد پر سیفن پولیس چوکی لائی گئی تھی۔

گاڑی کو ٹائر ٹھیک کروانے ورکشاپ لے جایا گیا تھا۔ جہاں اس میں زوردار دھماکہ ہوگیا۔ گاڑی میں 30 کلو گرام تک بارودی مواد نصب تھا۔ جمعرات کی شام سکیم چوک دھماکے میں چھ افراد جاں بحق اورنو زخمی ہوئے تھے۔ جن میں سے پانچ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ گذشتہ جمعرات کو تبلیغی مرکز میں ہونے والے دھماکے میں دس افراد جاں بحق اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :