پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم نے افغانستان کی ٹیم کو دوسرے ون ڈے میں 17رنز سے شکست دیدی

جمعرات 23 جنوری 2014 21:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم نے افغانستان کی ٹیم کو دوسرے ون ڈے میں 17رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0سے برتری حاصل کر لی ۔جمعرات کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستا ن کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس نے مقررہ 45اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 238رنز بنائے ۔کپتان سمیع اسلم 71رنز ناٹ آؤٹ کے نمایاں بلے باز رہے جبکہ سعود شکیل نے 43اور کامران غلام نے 26رنز بنائے ۔افغانستان کی پوری ٹیم 44.1اوورز میں 221رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ۔افغانستان کی طرف سے حشمت اللہ 82،عثمان غنی 46اور ناصر نے 44رنز بنا کر نمایاں رہے ۔افغانستا ن کے حشمت اللہ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :