لاہور،گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، چوری کے شبہ میں تشدد کا شکار ہونیوالی کمسن لڑکی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

جمعرات 23 جنوری 2014 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) لاہور میں گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، مالکان نے چوری کے شبہ میں کمسن لڑکی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جسے زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ بارہ سالہ لڑکی منزہ ڈیفنس فیز فائیو میں مریم نامی خاتون کے گھر 4 ماہ سے کام کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

مالکان نے چوری پر مبینہ طور پر 12 سالہ لڑکی منزہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ یاد رہے کہ ایک ماہ کے دوران گھریلو ملازمین پر تشدد کا چوتھا واقعہ ہے جس میں دو بچیاں تشدد کے باعث دم توڑ گئیں ۔

متعلقہ عنوان :