وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 23/01/2014 - 21:29:41 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 21:29:41 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 21:29:04 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 21:27:43 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 21:27:43 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 21:27:43 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 21:20:07 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 21:20:07 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 21:05:04 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 21:05:04 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 20:41:20
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کوئٹہ

کوئٹہ شہر میں شائع کردہ مزید خبریں

وقت اشاعت: 22/02/2017 - 11:01:27 وقت اشاعت: 22/02/2017 - 11:01:31 وقت اشاعت: 22/02/2017 - 11:02:55 وقت اشاعت: 22/02/2017 - 11:01:33 وقت اشاعت: 22/02/2017 - 11:01:35 وقت اشاعت: 22/02/2017 - 12:16:01 کوئٹہ کی مزید خبریں

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات ،ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے وفاقی وزراء کو صوبے میں امن وامان کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء)وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی جمعرات کی شب وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں اہم ملاقات ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سانحہ کوئٹہ کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدجمعرات کی شب خصوصی طیارے میں اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے ایئرپورٹ سے وہ سیدھا کور ہیڈ کوارٹر گئے جہاں انہوں نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ نے صوبے میں امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی بعد میں وفاقی وزراء وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان‘ آئی جی پولیس صوبائی وزراء سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے وزیراعلیٰ بلوچستان نے وفاقی وزراء کو صوبے میں امن وامان کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی خاص طور پر سانحہ مستونگ کے بعد کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں امن وامان کے حوالے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

23/01/2014 - 21:27:43 :وقت اشاعت